شب برات میں ان لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی

شب برات کی رات کچھ لوگ مغفرت سے محروم شب برات مغفرت کی رات ہے اس رات بہت سے لوگوں کو مغفرت کا پروانہ ملتا ہے لیکن افسوس کچھ لوگ مغفرت سے اس رات میں محروم رہتے ہیں ان کی مغفرت نہیں ہوتی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اس رات اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنی تمام مخلوق کی مغفرت فرماتے ہیں سوائے کچھ لوگوں کے کہی ہم ان میں سے تو نہیں اگر ہیں تو اس رات سے پہلے اللہ سے توبہ کر لیں تاکہ اس رات میں ہماری مغفرت ہوجائے پہلا، مشرک ہے اللہ اس رات میں ان کی بخشش نہیں کرتے اور نہ ان کی دعا قبول ہوتی ہے دوسرا، والدین کا نافرمان اس رات ان کی بخشش نہیں ہوتی
تیسرا ،قطع تعلق کرنے والا اس رات ان کی مغفرت نہیں ہوتی چوتھا، کینہ رکھنے والا اس رات ان کی مغفرت نہیں ہوتی پانچواں، شراب نوشی کرنے والا اس رات اللہ کی رحمت سے محروم رہتے ہیں چھٹا، ٹخنوں سے نیچے پاجامہ پہنے والا اس رات میں ان لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ اپنے گناہوں سے توبہ نہ کرے اللہ اس رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں اور بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں افسوس اس رات میں وہ لوگ مغفرت سے محروم رہتے ہیں اس رات میں جو لوگ پیدا ہونگے جو مرینگے اور سبھو کا رزق اتار دیا جاتاہے اس رات میں ہم اللہ سے گناہوں کی توبہ کرے تاکہ اللہ اس رات میں ہماری مغفرت فرمائے آمین

Post a Comment

Previous Post Next Post